25 جولائی 2012 - 19:30

سعودی عرب كے شہر جدہ كی انجمن «خيركم» نے ماہ رمضان كی مناسبت سے عربی ، انگلش اور اردو میں قرآنی و ثقافتی مقابلے منعقد كرنے كا اہتمام كيا ہے ۔

ابنا: "خيركم" كے نام سے یہ پندرہواں ثقافتی ۔ قرآنی مقابلہ منعقد كيا جا رہا ہے ۔

انجمن خيركم جدہ كے سربراہ عبد العزيز حنفی نے خيال ظاہر كيا : امسال یہ مقابلہ تين زبانوں عربی ، اردو اور انگريزی میں منعقد ہو گا تاكہ اس میں سعودی عرب میں مقيم تمام غير ملكی شہری بھی شركت كر سكیں ۔

قابل ذكر ہے كہ یہ مقابلہ تحريری صورت میں منعقد ہو گا اور اب تك اس كے سوالات كی ايك ہزار كاپياں تقسيم كی جا چكی ہیں ۔

.......

/169